71

مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لے لی

حالات بہتری کی طرف گامزن، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی، مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 951 ہوگئی . پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی .

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 873، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 550، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958، بلوچستان میں 11 ہزار 732، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے.ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 507 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 47 ہزار 177 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 146 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے. پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 951 ہوگئی. پنجاب میں 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 53 اور آزاد کشمیر میں 54 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں