4

عمران خان کسی بھی وقت مستعفی ہونے کااعلان کر سکتے ہیں

سلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما اور سلیم رضا کا کہناہے کہ عمران خان کسی بھی وقت مستعفی ہونے کااعلان کر سکتے ہیں،تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا کامستعفی ہونا بار ش کا پہلا قطرہ ہے، اگست میں استعفوں کی بار ش آ ئے گی، تبد یلی سرکار کا ’’ یوم حسا ب‘‘ شروع ہو نے والا ہے، پنچھی اڑنے والے ہیں لیکن سب پکڑے جا ئیں گے . اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ جب سے تبد یلی سرکار اقتدار کے ایوانو ں میں پہنچی ہے اس روز سے عوام ہرروز جیتے اورمر تے ہیں پٹرو لیم مصنوعا ت میں پھر اضا فہ غر یب عوام پر ڈرون حملہ ہے ،پی ٹی آئی حکومت عوام کیلئے عذا ب بن چکی ہے کارو باری طبقہ اور عام آ دمی فا قوں اور بھو ک سے مر رہاہے اور بھکاری حکومت کاامدادی فنڈز سے پیٹ نہیں بھر رہا .

انہو ں نے کہاکہ وو ٹ چور حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ چکی ہے، سلیکٹڈحکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں.ان شا ء اللہ قوم اگست نااہل حکومت سے نجا ت کا جشن منائے گی. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید

کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا ،وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے ،ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نے ،سب سے زیاد ہ این آر او وزیر اعظم نے لیے ،مالم جبہ ،بی آر ٹی ،چینی اور آٹا چوری کرنے والوں کو این آر او دیا گیا .ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے بیرون ملک جائیداد کلیئر نہیں کی ،شہزاد اکبر نے 2سال بیرون ملک جائیداد ڈکلیئر نہیں کی،وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنے اثاثے ظاہر کریں ،نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس شہزاد اکبر کے خلاف بنانا چاہیے .انہوں نے کہا کہ قانون سازی پرسینیٹ اورقومی اسمبلی کواعتمادمیں نہیں لیاگیا، پاکستانیوں کے حقوق کیخلاف قانون سازی نہیں ہونے دیں گے، کسی کی دھمکیوں سے ڈرکراپنے حقوق سے دستبردارنہیں ہوں گے،فیٹفٹ اور نیب قوانین کو این آر او سے جوڑا جا رہا ہے .پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مریم نواز خاموش کیوں ہیں ؟اس سوال پر جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ن لیگ کی مرضی ہے کہ کس نمائندے سے بیان دلوائیں ،میں اپنی پارٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے بیان دے رہا ہوں ،اس حوالے سے پراپیگنڈہ نہیں ہونا چاہیے .انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مشیروں کی کرپشن کا تحفظ کرتے ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں