8

پاکستانی طالبہ نے کیمیا دوری جدول مرتب کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

لاہور: 

نو برس کی ہونہار پاکستانی طالبہ نے کیمیا کے دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں عناصر کو درست ترتیب میں رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

گلف نیوز کے مطابق 18 جولائی کو لاہور کی نتالیہ نجم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نتالیہ نجم نے صرف دو منٹ 42 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کے عناصر کو برق رفتاری سے اپنی جگہ پر رکھ کر کم ترین مدت میں ان کو ترتیب کے ساتھ پیش کیا اور نتالیہ نے یہ کام سات سیکنڈ سے کم مدت میں انجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں