7

عام چاک پر کاڑھے گئے حیرت انگیز ننھے مجسمے

بینگلورو: 

بھارتی سافٹ ویئر انجینیئر اپنے فارغ وقت میں چاک کو خاص دھاتی کیل سے کرید کر ان پر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں اور وہ مشہور شخصیات، سیاستداں اور ہندومت کی دیوی دیوتاؤں کے منی ایچر چاک ماڈل بناتے ہیں۔

سچن پڑھنے میں بہت اچھے تھے اور اسکول میں انہیں بلیک بورڈ پر نوٹس لکھنے کے لیے بلایا کرتے تھے، اسی لیے چاک سے ان کی محبت بڑھتی ہی چلی گئی۔ کلاس میں انہوں نے جیومیٹری اوزار سے چاک پرچہرے کاڑھنا شروع کئے۔ کالج تک ان کے کام میں مزید نکھار آگیا اور وہ اپنے شوق سے اس فن کے ماہر ہوتے چلے گئے۔ پھر سافٹ ویئر انجینیئرنگ کے بعد دوبارہ وہ اس جانب راغب ہوئے اور چاک کے مجسمے بنانے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں