57

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی فلم بندی کا نوٹس لے لیا

لاہور: 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوقاف کے صوبائی وزیر اور اور سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ذمے داران کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا واقعہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، مسجد مقدس ترین مقام ہے۔ کسی کو بھی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جو بھی ذمہ دار ہوا،وہ قانون کے تحت سزا سے بچ نہیں پائے گا۔ مساجد کے تقدس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں