9

ایک اور بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہانی گھر گھر کی جیسے مشہور بھارتی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے والے بھارتی ٹی وی اسٹار سمیر شرما نے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ سمیر  شرما  اپنے ممبئی کے ملاد اپارٹمنٹ کے کچن میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کی اطلاع اپارٹمنٹ کے چوکیدار نے دی۔

رپورٹ کے مطابق چوکیدار نے کچن کی کھڑکی سے سمیر شرما کو لٹکے دیکھا جس کی اطلاع اپارٹمنٹ کے لوگوں اور پولیس کو دی گئی۔

پولیس کے مطابق سمیر شرما کی لاش کچن کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔

میلاد پولیس اسٹیشن کے سینیئر انسپیکٹر کا کہنا ہے کہ سمیر شرما کے گھر سے خودکشی کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹ نہیں ملا تاہم لاش کو دیکھ کر یہی شبہ ہے کہ خودکشی شاید دو روز قبل کی گئی ہے۔

سمیر شرما کی انسٹاگرام پر ڈپریشن سے متعلق پوسٹ بھی دیکھی گئی ہیں جس کے باعث تصور کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ بھی ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں