8

ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری توانائی منصوبے تاخیر کا شکار

یشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے ملک بھر میں جاری ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے انرجی کے شعبے سے متعلق منصوبے عمل درآمد کی سنگین تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تاخیر کے شکار انرجی کے منصوبے سے متعلق یہ بات اقتصادی امور کے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

دو روزہ اجلاس میں ایشین ڈیولپمنٹ کی کنٹری ڈائریکٹر شیا ہانگ یانگ سمیت منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین اور متعلق اداروں کے عہدیداروں اور اہم حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے چلنے والے تمام 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں