7

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن فیملی سمیت کورونا وائرس میں مبتلا

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) اہلیہ اور دو بچیوں سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ڈیوائن جانسن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 48 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ 35 سالہ لورین، 4 سالہ بیٹی جیسمین اور دو سالہ چھوٹی بیٹی ٹیانا تقریباً 2 یا ڈھائی ہفتے قبل اس وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

ڈیوائن جانسن کے مطابق ان میں یہ وائرس ایک بہت ہی قریبی دوست سے منتقل ہوا تھا۔ تاہم اب وہ اور ان کی فیملی کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور صحت مند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں