6

’ہلک‘ کی کزن’ شی ہلک‘ اسکرین پر آنے کو تیار

سائنس فکشن سپر ہیرو کردار ’ہلک‘ ویسے تو کئی سال سے فلمی شائقین کو محظوظ کرتے آ رہے ہیں، تاہم جلد ہی ان کی کزن ’ شی ہُلک‘ بھی اسکرین پر لوگوں کے دل بہلانے آ رہی ہیں۔

جی ہاں، جلد ہی مارول اسٹوڈیو کی جانب سے بنائی جانے والی ٹی وی سیریز ’ شی ہلک‘ ریلیز کی جائے گی اور سپر وومن ہیرو کا انتخاب بھی کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 34 سالہ کینیڈین اداکارہ تاتیانا مسلانے جلد ہی ’ شی ہلک‘ ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

’ شی ہلک‘ کے کردار کو اگرچہ پہلے ہی کومک کتابوں میں پیش کیا جاچکا ہے، تاہم اب پہلی بار اس کردار پر ٹی وی سیریز بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں