8

تعلیمی ادارے کھلنے کا دوسرامرحلہ ۔جامعات ٹھوس پالیسی دینے میں ناکام

جامعات کی کرونا کی وباءکے بعد کھلنے کا معاملہ ہر یونیورسٹی نے اپنا علیحدہ طریقہ کا روضح کردیا
بعض جامعات نے آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا آپشن کھلا رکھا ،بعض جامعات نے صرف براہ راست تعلیم کا آپشن رکھا
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی واحد یونیورسٹی جس نے تمام ایس او پیز پر عمل در آمد پر مبنی پالیسی جاری کی دیگر جامعات گومگو
اسلام آباد ( محمد جواد بھوجیہ ) کرونا کی وباءمیں بڑی کمی کے بعد تعلیمی اداروں کے کھلنے کا عمل جاری ہے تاہم ایس او پیز پر عمل در آمد کہیں نظر نہیں آرہاجس کی وجہ سے طبی ماہرین کو اندیشہ ہے کہ کرونا کی وباءکی ایک نئی لہر کا خدشہ ہے ۔سکولوں کے کھلنے کیساتھ ہی کرونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ابھی پہلے مرحلہ میںتعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں جامعات 21ستمبر سے کھلیں گی تاہم اعلی تعلیم کے انتظام اونصرام کے ذمہ دار ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کو کھولنے کے حوالہ سے کوئی مخصو ص ایس اوپیز جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے ہر جامعہ اپنی علیحدہ پالیسی کے تحت کھلنے جارہی ہے ،وفاقی دارلحکومت میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے جہاں32ہزار طلبہ ذیر تعلیم ہیں ،انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی نے تمام طلبہ ءکو کیمپس میں بلایا ہے وہیں ہاسٹلز میں بھی ماضی کے ہاسٹل الاٹیز کو پہلے کی طرح آنے کی اجازت کا نوٹی فیکشن جاری کیا ہے ،یونیورسٹی نے آن لائن تعلیم کا آپشن استعمال نہیں کیا اور تمام طلبہ کو براہ راست تعلیم کے لیے21ستمبر کو آنے کا کہا گیا ہے ،دوسرے بڑے تعلیمی ادارے قائد اعظم یونیورسٹی نے آن لائن کا آپشن کھلا رکھا ہے جس کے لیے طلبہ کو فیس میں 20فیصد رعایت دی گئی ہے تاہم ہاسٹلز کے لیے ماضی کی پالیسی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ۔ملک بھر اور جڑواں شہر میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی وہ واحد یونیورسٹی ہے جس نے تمام تر ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے ایک زبردست پالیسی تشکیل دی ہے جس کے مطابق مخصو ص سمسٹر کی طالبات کو بلایا گیا ہے پہلے اور آٹھویں سمسٹر کی طالبات کیمپسز میں آئیں گے وہیں دیگر طالبات کی کلاسز بدستور آن لائن ہوں گے ،جامعات کے ہاسٹلز میں موجود کیفے اب ڈائننگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے وہیں جامعات کی بلڈنگ کے باہر موجود ہوٹلز کے حوالہ سے کوئی لائحہ عمل ترتیب نہیں دیا گیا ہے ۔جامعات کے کھلنے کے بعد اصل صورت حال واضح ہوگی کی کرونا کی وباءکی کرو کس طرف مڑتی ہے وہیں دوسری طرف وفاقی اور صوبہ سندھ کی حکومتیں ایک بار کرونا کی وباءپر مختلف سمت میں نظر آتے ہیں حکومت سندھ نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھلنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے تاہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلہ میں تعلیمی ادارے طے شدہ شیڈول کے تحت ہی کھلیں گے تاہم وہیں دوسری طرف انہوں نے این سی اوسی کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 22ستمبر کے اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا ،طبی ماہرین بدستور کرونا کی موجودگی اور اس کی نئی لہر کے بارے میں خبردار کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں