7

سشانت سنگھ کی سابق منیجر کا خودکشی سے قبل ‘گینگ ریپ’ ہونے کا انکشاف

رواں برس 14 جون کو بظاہر ڈپریشن کے باعث خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کرنے والی سابق خاتون منیجر کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ان کا ‘گینگ ریپ’ کیا گیا تھا۔

شوبز ویب سائٹ  نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک چشم دید گواہ نے مقامی نیوز سائٹ کو بتایا کہ سشانت سنگھ کی سابق منیجر ڈیشا سالین کا خودکشی سے قبل ‘گینگ ریپ’ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چشم دید گواہ نے دعویٰ کیا کہ خودکشی سے قبل ڈیشا سالین ممبئی کے جوہو علاقے میں ایک پارٹی میں گئی تھیں، جس میں ان کے علاوہ صرف 6 مرد تھے اور چشم دید گواہ بھی ان 6 مردوں میں سے ایک تھا۔

چشم دید گواہ کے مطابق پارٹی میں موجود 4 مردوں نے ڈیشا سالین کا بڑی آواز میں گانے بجاکر ‘گینگ ریپ’ کیا۔تحریر جاری ہے‎

اسی حوالے سے اتٹیسا بانٹ کہ چشم دید گواہ نے دعویٰ کیا کہ ‘گینگ ریپ’ کرنے والے 4 افراد میں ایک شخص ڈیشا سالین کا قریبی دوست بھی تھا۔

ڈیشا سالین کے والدین کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس ان کی بیٹی کی خودکشی کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ‘گینگ ریپ’ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں