8

کرونا وائرس کے 67 فیصد ٹیسٹ غلط آ رہئے ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

کرونا وائرس کے 67 فیصد ٹیسٹ غلط آ رہئے ہیں، آپ کو 4 سے 5 بار کرونا وائرس ٹیسٹ کرانے چاہئے، تب جا کر معلوم ہو گا کے آپ کو کرونا وائرس ہے کے نہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد (محمد جواد بھوجیہ) معزز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولی کلینک کے 5 ڈاکٹرز کی سروس پرموشن کیس کی سماعت ہوئی، وزارت صحت کے نمائندے کی عدم پیشی کی بناء پر عدالت نے سماعت 2 ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی وہیں معزز عدالت نے آئیندہ سماعت پر سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے 67 فیصد ٹیسٹ غلط آ رہئے ہیں، آپ کو 4 سے 5 بار کرونا وائرس ٹیسٹ کرانے چاہئے، تب جا کر معلوم ہو گا کے آپ کو کرونا وائرس ہے کے نہیں۔پولی کلینک ڈاکٹر کے پروموشن کے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار پولی کلینک کے 5 ڈاکٹرز اپنے وکیل نوید انجم ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ پولی کلینک کے ڈاکٹرز کے وکیل نوید انجم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 24 اکتوبر 2019 کے عدالتی حکم کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔اس پر معزز چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزارت صحت سے کوئی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے۔معزز چیف جسٹس نے ڈاکٹرز پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ڈاکٹر عدالت میں کیوں موجود ہے، ان کو تو ہسپتال میں ڈیوٹی پر ہونا چاہیے تھا،آپ کی ضرورت اسپتال میں ہے، عدالت کیا کرنے آئی ہو،جس پر لیڈر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں اسپتال سے چھٹی لے کر آئی ہوں۔ مراد بلوچ ایڈووکیٹ اور معزز چیف جسٹس کے درمیا ن دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔مراد بلوچ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مجھے بخار ہے اور طبعت ٹھیک نہیں ہے،معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے ہیں،کرونا وائرس کی تعداد دوبارہ بڑنے لگی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرز کے وکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نوید انجم ایڈووکیٹ صاحب آپ نے ماسک بھی نہیں پہنا۔اس موقع پر نوید انجم نے جلد بازی اور گڑبڑی میں ماسک جیب سے نکال کر پہن لیا،عدالتی ریمارکس پر کمرا عدالت میں مسکراہٹ پھیل گئی۔چیف جسٹس کا مراد بلوچ سے مکالمہ آپ کرسی پر بیٹھ جائیں آپ نے عدالت آنے کی زحمت کیوں کی۔مراد بلوچ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ میں نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے ہیں۔معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے 67 فیصد ٹیسٹ غلط آ رہئے ہیں۔آپ کو 4 سے 5 بار کرونا وائرس ٹیسٹ کرانے چاہئے، تب جا کر معلوم ہو گا کے آپ کو کرونا وائرس ہے کے نہیں،چیف جسٹس کے اسرار پر مراد بلوچ کرسی پر بیٹھ گئے، نوید انجم ساتھ والی کرسی پر بیٹھے کی وجہ سے ایک بار پھر عدالت نے نوید انجم کو تنبع کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ فوری طور پر مراد بلوچ کے ساتھ والے کرسی چھوڑ کر دور ہو جائیں،عدالتی ہدایت پر نوید انجم نے مراد بلوچ کے ساتھ والی کرسی چھوڑ دی، معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مجھ سمیت کمرا عدالت میں موجود سب کو کورنٹائین ہونا پڑ ے گا۔وہیں معزز عدالت نے سماعت 2 ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔۔=

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں