6

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، پاک فوج کا افسر شہید

وزیرستان : جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے ایک افسر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شاکائی میں دہشتگرد موجود ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے رات کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھنے کیلئے پٹرولنگ کی جارہی تھی ۔ اسی سلسلے میں کی جانے والی پٹرولنگ کے دوران گزشتہ روز دہشتگردوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں پاک فوج کے کیٹپن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں