7

پمز حکام کی طرف سے سنگین غفلت خاص نوعیت کی ادویات عام فریج میں رکھنے کا انکشاف

پمز حکام کی طرف سے سنگین غفلت خاص نوعیت کی ادویات عام فریج میں رکھنے کا انکشاف
ٹیٹنس،اینٹی وینم اور دیگر خاص درجہ حرارت کی ادویات کے لیے لایا گیا خصو صی کولڈ کین غائب کردیا گیا

اسلام آباد (محمد جواد بھوجیہ) وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے طبی مرکز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں مخصوص درجہ حرارت اور مخصوص کین میں رکھی جانے والی ادویات کو عام فریج میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیٹنس،اینٹی وینم اور دیگر مخصوص ویکسین کو ایک خاص درجہ حرارت پر ایک مخصوص کین میں رکھا جاتا ہے تاکہ ویکسین کی تیاری اور مریض کو انجیکٹ کرنے تک اس کو درجہ حرارت کا فرق نہ رکھا جائے اس مقصد کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت سے ایک مخصوص کین پمز کے حکام نے بھی خریدا تھا تاہماب وہ کین عرصہ دراز سے غائب ہے اور کہاں ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں وہیں دوسری طرف ان ادویات کو عام فریج میں رکھا گیا ہے جس پر نہ تو ادویات کا ریکارڈ درج ہے اور نہ ہی کوئی ریکارڈ اس کے لیے مخصوص رجسٹر میں رکھا گیا ہے،ان حساس ادویات کو جہاں درجہ حرارت اہم ہے وہیں ان کا ریکارڈ رکھنا بھی انتہائی اہم ہے تاہم پمز میں ایسا کوئی نظام نظر نہیں آتا۔ملک کے اس بڑی طبی مرکز کی ایمرجنسی جہاں ایک محتاط اندازے کے مریض 5ہزار افراد روزانہ علاج معالجے کے لیے تشریف لاتے ہیں تاہم حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ اس ہسپتال کی اس ایمرجنسی میں فارماسسٹ کی اہم ذمہ داری بھی ایک نرس کو دی گئی ہے اور پمز کی ایمرجنسی کے ڈرگ سٹور کی انچارج فارماسسٹ کی بجائے ایک نرس ہے۔پمز کی اس یمرجنسی میں فارماسسٹ صرف دن میں ایک مرتبہ چکر لگاتے ہیں اور مستقل ڈیوٹی نہیں دیتے جس کی وجہ سے مریضوں کی شکایات آئے روز سامنے آتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں