8

30 ستمبر سے ملک بھر میں پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 30 ستمبر سے ملک بھر میں پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بہت اہم فیصلہ کیا اور یہ اہم فیصلہ یوں ہے کہ سب سے زیادہ تعداد میں طالبعلم پرائمری سطح پر ہیں اور تقریباً 3 کروڑ بچے پرائمری کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، اس لیے فیصلہ انتہائی سوچ بچار کے بعد لیا گیا ہے۔تحریر جاری ہے‎

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں منعقدہ اجلاس میں ہم نے سارے صوبوں اور اکائیوں کو شرکت کی دعوت دی اور سارے فیصلے بہت گفت و شنید اور سب کی رائے لینے کے بعد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھر کے پرائمری اسکول وہ 30 ستمبر سے کھول دیے جائیں اور یہ فیصلہ ہم نے اپنے پاس موجود اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں