225

جنگی جھڑپیں ،آذر بائیجان نے آرمینیا کو اب تک سب سے بڑا جھٹکا دینے کا دعویٰ کر دیا

باکو : آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگی جھڑپیں آج چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہیں تاہم اب باکو کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ انہوں نے آرمینیا سے اپنے علاقے خالی کروا لیے ہیں ۔

نجی ٹی وی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہاہے کہ آذر بائیجان نے جبریل اور فوزولی کے اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کر دیاہے جبکہ دوسری جانب آرمینیا نے متنازع علاقے میں جنگ بندی کیلئے عالمی ثالث کاروں سے ملنے پر رضامندی ظاہرکر دی ہے ۔چھ روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 200 کے قریب ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں