6

سنجے دت کی نئی تصویر پر مداح تشویش کا شکار

بولی وڈ کے اداکار سنجے دت نے اگست میں صحت کے مسائل کے باعث فلمی دنیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اداکار یا ان کے خاندان نے تو ان کی بیماری کے حوالے سے کچھ بھی کھل کر نہیں بتایا مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

بعد ازاں ستمبر میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سنجے دت کی پہلی کیمو تھراپی مکمل ہوگئی ہے اور علاج کا ردعمل اچھا رہا ہے، تاہم اب ان کی پہلی کیموتھراپی کے بعد ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے، جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

ذرائع کے مطابق سنجے دت کی ایک حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے ان کے مداحوں کو پریشان کیا ہے۔

سنجے دت اپنی اہلیہ منائتا دت اور بچوں سے ملنے کے لیے کچھ دن قبل چارٹرڈ فلائٹ پر دبئی پہنچے تھے اور یہ تصویر بھی ممکنہ طور پر وہاں کی ہی ہے، تاہم ان کی مذکورہ تصویر کے حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

وائرل ہونے والی تصویر میں سنجے دت نے ایک نیلی ٹی شرٹ اور گہرے نیلے رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ ایک مداح کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔

اس تصویر میں سنجے دت بہت زیادہ کمزور نظر آرہے ہیں اور اس کی وجہ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اداکار کی جلد صحتیابی کی دعائیں کی ہیں۔

اداکار کی اہلیہ کی جانب سے بھی سنجے دت کی تصاویر ستمبر میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھیں، جن میں مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا تھا مگر اس تصویر میں اداکار اتنے کمزور نہیں دکھائی دیے جتنے اب وائرل ہونے والی تصویر میں نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں