66

بگ باس 6 سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ کا مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

بگ باس سیزن 6 سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شوبز کو خیر باد کہنے سے متعلق اعلان کیا۔

ثنا خان نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شوبز چھوڑنے سے متعلق بیان انگریزی، اردو اور رومن میں جاری کیا۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اس اعلان کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی اس سفر میں ان مدد اور رہنمائی کرے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ بھائیوں اور بہنو! آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑ پر آپ سے بات کررہی ہوں، میں سالوں سے شوبز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزاررہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے اپنے چاپنے والوں سے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں