51

نڈال نے ’20 گرینڈ سلیم’ جیتنے کا فیڈرر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیتے ہوئے 13واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا ’20 گرینڈ سلیم’ ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

کورٹ فلپ چارٹیئر میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ٹینس شائقین کو عالمی نمبر ایک جوکووچ اور نڈال کے درمیان دلچسپ اور کڑے مقابلے کی اُمید تھی لیکن نڈال نے انہیں بدترین انداز میں اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

پہلے سیٹ میں نڈال نے بہترین فارم کا ثبوت دیا اور بغیر کوئی پوائنٹ گنوائے چند ہی لمحوں میں پہلا سیٹ 0-6 سے سیٹ جیت لیا۔

جوکووچ سے پہلے سیٹ میں جو غلطی ہوئی اس کے بعد نڈال نے انہیں پورے میچ میں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

میچ کے دوران جوکووچ بالکل بے بس نظر آئے اور نڈال کی چابکدستی اور پھرتی سے کھیلے گئے اسٹرکس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں