7

سام سنگ کا سب سے سستا 5 جی فون پیش

سام سنگ نے اپنا سب سے ‘سستا’ 5 جی اسمارٹ فون گلیکسی اے 42 متعارف کرادیا ہے۔

سام سنگ نے ستمبر میں اس فون کا اعلان  کیا تھا جسے کمپنی نے اپنا سب سے سستا 5 جی فون قرار دیا ، اس موقع پر فونن کی تصاویر اور چند تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ صارفین کو جلد دستیاب ہوگا۔

اب اس فون کو باقاعدہ طور پر پیش کردیا گیا ہے، جس کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔

گلیکسی اے 42 فائیو جی میں 6.6 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں