6

نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت مل گئی

لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش ہونے کے لیے ایک مرتبہ پھر ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ملزم میر شکیل الرحمٰن، نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی پیش ہوئے۔

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔تحریر جاری ہے‎

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر 9 اکتوبر کو اشتہار وصول کروائے گئے تاہم رہائش گاہ کے عملے نے اشتہار وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں