6

پی ڈی ایم جلسہ: مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن جلسے میں موجود

متحدہ اپوزیشن پاکستان (ڈیمو کریٹک موومنٹ) کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، (ن) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما قمر زمان کائرہ، اسفند یار ولی، سینیٹر ساجد میر، جاوید ہاشمی اور دیگر اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

جلسے سے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف، سینیٹر ساجد میر نے خطاب کیا۔ بقیہ رہنما کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔ قبل ازیں مریم نواز قافلے کی شکل میں جاتی امرا سے روانہ ہوئیں۔ مختلف شہروں سے آنے والے لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ ہیں، راستے میں ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے 2 کرینیں بھی مریم نواز کے قافلے کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں