7

ویلے دیاں نمازاں کویلے دیاں ٹکراں میاں صاحب کا آدھا سچ

ویلے دیاں نمازاں کویلے دیاں ٹکراں میاں صاحب کا آدھا سچ
میاں صاحب نے قوم کو آدھا سچ بتایا ہے حالانکہ انہیں قوم کو پورا سچ بتانا چاہیے
پورا سچ بتائیں پھر دیکھیں قوم ٹینکوں کے سامنے لیٹتی ہے کہ نہیں پھر اصلی انقلاب آتا ہے کہ نہیں
میاں صاحب نے گوجرانوالہ میں کہا اور میاں صاحب نے ایسے ہی نہیں کہا وہ اس ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہے ہیں اور الگ بات ہے کہ تینوں مرتبہ انہیں ایسی ہی باتوں پر نکالا اور دیس نکالا ملا ۔لیکن ایک بات ہے کہ وہ جب بھی لندن گے انہیں افاقہ ہی ہوا اب تو انکو اقتدار میں لانے والے پچھتائیں گے یا پھر سیاستدانوں کو لڑایں گے یا پھر سیاست سے دور ہو جاینگے لیکن فالحال مسلم لیگ نواز کا دور دور تک اس ملک میں سیاسی کردار نظر نہیں آ رہا اسے کہتے ہیں ویلے دیاں نمازاں کویلے دیاں ٹکراں یہ الگ بات ہے کہ میاں صاحب نے قوم کو آدھا سچ بتایا ہے حالانکہ انہیں قوم کو پورا سچ بتانا چاہیے کیونکہ یہ جو باتیں کی ہیں ان باتوں کا تو ملک کے ریڑھی بان کو گنڈھیری بیچنے والے کو بھی پتہ ہے
میاں صاحب قوم کو زرا یہ تو بتائیں کہ 11مئی 2013کوالیکشن کی وکٹری سپیچ میں آپ کس سے کہہ رہے تھے کہ میں بغیر بیساکھیوں کے حکومت بنانا چاہتا ہوں اور پھر انوکھے لاڈلے کی خواہش پرپھر کیسے الیکشن کمیشن کا سسٹم بیٹھا اور کیسے پندرہ سے بیس جیتی ہوئی سیٹیں آپ کو دلوا کر دو تہائی اکثریت دلائی گئی پھر بتایں کہ آپ نے مودی کے الیکشن پر جب مبارکباد دینے گیے تو جب موودی سے کہا کہ میں بغیر این او سی کے آ گیا ہوں اور پھر آپ کے اس بیان پر فوج ناراض ہوئی اور پھر اسلام آباد پر کیسے چڑھائی ہوئی پھر بتایں کہ آپ 55 دن لندن بیٹھے کونسا آپریشن کروانے گے اور پھر آپ کی دوبارہ ڈیل کس نے کروائی اور فوج سے صلح کس نے کروائی اور پھر آپ موودی سے اووفا میں ملاقات میں کیا طے ہوا تھا اور پھر موودی 25دسمبر 2016 کے دن کس پلاننگ سے راے ونڈ آیا تھا وہ بھی قوم کو بتایں بلاشبہ آپ نے ملک کے مفاد میں بات کی ہو گی لیکن قوم کو سچ تو بتائیں کہ ماجرہ کیا ہوا تھا کیونکہ آپ اجکل سچ بول رہے ہیں
آپ کو عدلیہ کی آزادی کو خیال آیا تو آپ نے جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس فائیز عیسی کی بات تو کی لیکن آپ نے قوم کو جسٹس قیوم ملک جیسے رابطوں یا پھر جسٹس رفیق تارڑکی کوئٹہ یاترہ کی بھی بات کریںاور پھر آپ قوم کو بتائیںکہ جسٹس افتخار چوہدری کو آپ نے جب وہ چیف جسٹس بحال ہوے تو اسے صدر پاکستان بنانے کا وعدہ کس نے کیا تھا اور پھر کونسا کونسا فیصلہ افتخار چوہدری سے کروایا وہ بھی آپ قوم کو سچ بتایں اور جب افتخار چوہدری کے ریٹایرمنٹ کے دو سال پورے ہونے سے قبل ہی آپ نے انکا فون سننا چھوڑا تو افتخار چوہدری نے جسٹس ثاقب نثار کمپنی سے کیا کہا وہ بھی قوم کو بتایں،جب صدر اسحاق نے اسمبلی توڑی تو جسٹس رفیق تارڑ کے ذریعہ کون کون سے جج کو خریدا گیا اور کتنے کتنے میں وہ بھی قوم کو بتایں
اور پھر قوم کو جنرل جیلانی، جنرل ضیا الحق جنرل آصف نواز جنجوعہ جنرل جہانگیر کرامت جنرل مشرف جنرل اشفاق کیانی جنرل راحیل شریف اور جنرل باجوہ سمیت تمام جرنیلوں سے کیسے بنی کیسے بگڑی یہ سچ کون بتاے گااور کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جانا ور میمو گیٹ کے علاہ چارٹر آف ڈیموکریسی کی حقیقت بھی بتایں ۔پہلے سندھ اور مرکز پی پی اور پنجاب آپ کا اور پھر مرکز اور پنجاب آپکا اور سندھ پی پی کا یہ کیا حقیقت تھی یہ سچ بھی بتانا ہوگااور ایک سال کی پراسرار خاموشی اور ٹویٹر کے بند ہونے کا بھی سچ اس قوم کو بتانا ہے جنرل اسد درانی کے کہنے پر آئی جے آئی کے نام پر مہران بینک سے جو کچھ کیا وہ بھی قوم کو بتایںسانحہ ماڈل ٹان کی حقیقت پلاننگ بھی قوم کو سچ بتایں کہ اس کے پیچھے کیا راز کارفرما تھا
یہ بھی بتائیں کہ جنرل ضیا الحق کے کہنے پر کس طرح جونیجو کی پارٹی پر قبضہ کیا وہ سچ بھی قوم کو بتایںپھر ڈان لیکس پر پرویز رشید را تحسین کو کیوں ہٹایا گیا تھااور تو اور سینٹ کے چییرمین پر عدم اعتماد اور پھر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور ایف اے ٹی ایف پر حمایت کیوں کی تھی زمہ دار کون ہے جب پلیٹ لیٹس کا ڈرامہ ہو رہا تھا اور آپ تشریف لا جا رہے تھے اس وقت مذاکرات کس سے ہوے تھے یہ بھی قوم کو بتایںآپ کے ترجمان سابق گورنر جو سابق جنرل کے صاحبزادے محمد زبیر عمر سے فوج سے مذاکرات کس بات پر ناکام ہوے
زرا یہ سچ بھی بتا دیں اور قوم پر احسان کریں اور بتایں سارے سچ 1983میں جنرل جیلانی سے لے کر ستمبر 2020تک جنرل باجوہ سے ملاقاتوں کے حوالے سے تمام سچ بتا کر ایک اب ایک عظیم لیڈر بن جایں چونکہ ترکی میں بھی بہت طاقت میں تھی فوج اور پھر ٹینکوں کے آگے اس لیے لوگ لیٹے تھے کہ قوم کو سچ کا۔پتہ تھااگر تاریخ میں امر ہونا یے تو آج سچ بولیںکیونکہ ترکی میں طیب اردگان کی پارٹی پر بھی پابندیاں لگی تھیں پھر نام بھی تبدیل ہوے تھے پارٹیوں کے اب آپ بھی سچ بولیں نون پر پابندی لگ بھی جاے تو شین کے نام سے بنایں جیسے عوامی نیشنل پارٹی اور دوسری پارٹیاں دوسرے ناموں سے بنی تھیںلیکن اب سچ کا پیریڈ لگا ہے تو لگا رہے سچ بولا تو سچ لگا رہے سچ بھی بولیں اور فوج کا ساتھ دے کر حکومتیں لینے پر اور ممتاز قادری کو پھانسی دینے پر قوم سے معافی بھی مانگیں کیونکہ جب سے آپ نے ممتاز قادری کو پھانسی دی ہے اسوقت سے آپ پر برا وقت یے جو کہ ایک حقیقت ہے اسوقت تک آپ کا یہ سچ سچ نہیں لگے گا قوم۔کہے گی میٹھا میٹھا ہب کڑوا کڑوا تھو
صرف ایک سچ نہیں بتانا قوم کے ایٹمی اثاثوں بارے اور دفاعی حکمت عملی اور قومی راز وں کا سچ نہیں بتانا اسے سینے میں دفن رکھیں باقی سارے سچ بتایں پھر دیکھیں قوم ٹینکوں کے سامنے لیٹتی ہے کہ نہیں اور پھر اصلی انقلاب آتا ہے کہ نہیں اور ایسا ہونے والا اسوقت نہیں جب تک سارا سچ نہ بولیں کیونکہ قوم جانتی یے کہ آپ مشرف سے ڈیل کر کے گے این آر او لے کر اے اور پھر اسی پر آرٹیکل سکس لگایا اب پھر جنرل باجوہ سے ڈیل کر کے گے اور جا کر پھر مکر گے
یہ ایک اعصابی جنگ ہے اور آپ نے ایک دفعہ آرٹیکل سکس لگا کر فوج کو متحد کیا تھا اب باجوہ لیکس کرنے کے بعد پھر انہیں متحد کر دیا اور اب اگرمولانا فضل الرحمان کو اکسانے والے جو پانچ ساتھیوں سمیت جو ہاوس اریسٹ ہیں وہ بھی بحال ہو گے تو تیرا کیا بنے گا کالیا کیونکہ چھج تو بول سکتا ہے چھاننی نہیں
کالم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں