7

زمبابوے سے سیریز: قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد کھلاڑی بائیو سیکیور ببل میں چلے گئے ہیں۔

قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے بدھ کو لاہور پہنچی تھی جہاں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے۔

ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹ اسٹاف کے بھی کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد وہ مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں چلے گئے ہیں۔تحریر جاری ہے‎

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا آغاز 30 ​​اکتوبر سے ہو گا۔

30 اکتوبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی سرفہرست 7 ٹیمیں ایونٹ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ بھارت کی ٹیم میزبان ہونے کی وجہ سے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ فراہم کرنے کے لیے سپر لیگ متعارف کرائی ہے اور وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی اہلیت کے طور پر کام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں