6

میک اپ آرٹسٹ کا ’ حلیمہ سلطان’ کو خراج تحسین

پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیت کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں۔

شعیب خان جہاں ستاروں کا شاندار میک اپ کرتے ہیں وہیں وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں۔

یوں تو شعیب خان اب تک ملکہ ترنم نور جہاں، اینجلینا جولی اور دپیکا پڈوکون کے روپ اپنا چکے ہیں لیکن اب انہوں نے ایک اور نیا روپ دھار کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

شعیب خان نے میک اپ اور اپنی مہارت کی مدد سے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والے ترک ڈرامے ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ کا روپ دھارا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ نے اپنے اس روپ کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مضبوط خاتون جو نرم مزاج بھی ہوسکتی ہے، جو سادگی میں خوبصورت ہوسکتی ہے، اعلیٰ کردار، شائستہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ ہمدرد، پُرجوش، ذی شعور اور منظم ہوسکتی ہے اور آزاد بھی، انہوں نے کہا کہ حلیمہ سلطان کا کردار بہت متاثر کن ہے جسے میں آج خراج تحسین پیش کررہا ہوں۔

مداحوں نے بھی شعیب خان کے اس انداز کو بھی خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں