5

کورونا کی شدت پھربڑھ گئی؛ 3 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی۔ اس سے قبل 30 جولائی 2020 کو ایک دن میں 903  کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں