9

پی ایس ایل ،کراچی کنگزنے لاہور قلندر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

کراچی : کراچی کنگز نے فائنل میں لاہور قلندرز کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی چمپیئن ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور کی جانب سے تمیم اقبال اور فخر زمان اوپننگ کے لیے میدان میں اترے جبکہ عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز ٹیم فیلڈنگ کرنے آئی۔تمیم اقبال نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے پہلے اوور میں ایک باؤنڈری کے ساتھ چار رنز بنائے، جس کے بعد دوسرے اوور میں فخر زمان نے محمد عامر کے خلاف ایک چوکا مارا۔لاہور قلندرز نے ابتدائی 5 اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے تیز کھیلنے کی کوشش کی۔تمیم اقبال سست بیٹنگ کے بعد آٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، جنہوں نے 38 گیندوں میں 34 رنز بنائے اور 68 کے سکور پر عمید آصف کی پہلی وکٹ بن گئے۔فخر زمان 27 رنز بنا کر آٹ ہوئے اور محمد حفیظ محض دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سمت پٹیل 5 اور بین ڈنک 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو لاہور قلندرز نے 97 رنز بنا لیے تھے۔کپتان سہیل اختر بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 110 کے مجموعے پر صرف 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد فیضان تھے جو 118 کے سکور پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 15 رنز سمیٹ لیے۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز اوورز میں 7 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی نے بالترتیب 14 اور 12 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال، عمید آصف اور وقاص مقصود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ایک آسان ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری جب شرجیل خان 11 رنز بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔دلبر حسین نے کراچی کنگز کی دوسری اور اہم وکٹ 49 کے اسکور پر حاصل کی، الیکس ہیلز 11 رنز بنا سکے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کی پوزیشن پر لا کھڑا کیا اور اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔دلبر حسین نے والٹن کو 110 کے اسکور پر آٹ کیا اور وہ 27 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حارث رؤف نے 17 ویں اوور میں یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک کے قریب پہنچے لیکن عماد وسیم نے انہیں ناکام بنایا۔کراچی کنگز  کو آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے کامیاب ہوئی اور پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔بابراعظم نے ناقابل شکست 63 اور عماد وسیم نے 10 رنز بنائے۔ بابر اعظم کو مین آف میچ قرار دیاگیا۔اس سے قبل ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پریشر والے میچ میں پہلے بیٹنگ کر کے ہدف دینا چاہتے ہیں، جس طرح ہم مثبت کھیل رہے ہیں اس کو جاری رکھیں گے۔’

فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔لاہور قلندرز سہیل اختر (کپتان)، فخرزمان، تمیم اقبال، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیو ویزے، محمد فیضان، شاہین آفریدی، حارث رف، دلبر حسین جبکہ کراچی کنگز عماد وسیم (کپتان))، بابر اعظم، شرجیل خان، ایلکس ہیلز، عمید آصف، چیڈوک والٹن، ایس ردرفورڈ، افتخار احمد، ارشد اقبال، محمد عامر اور وقاص مقصود پر مشتمل تھی۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹر میں ڈیوڈ ویزے کی شان دار کارکردگی کے باعث ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے فائنل تک رسائی کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں