9

شاداب خان پی ایس ایل2020 کی بہترین ٹیم کے کپتان مقرر

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020 کی بہترین فائنل الیون کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس کی قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر شاداب خان کو سونپی گئی ہے۔

کمنٹیٹرز بازید خان، رمیز راجہ، عروج ممتاز کے ساتھ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان پر مشتمل 4رکنی آزاد جیوری نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 2020 کا اعلان کیا۔

ایونٹ کے قواعد اور ضوابط کے تحت اس اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں چار غیر ملکی اور ایک ایمرجنگ کرکٹر بھی شامل ہے جبکہ ایونٹ میں شریک پانچ مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بنانے کامیاب رہے۔تحریر جاری ہے‎

ان کھلاڑیوں کی فہرست میں لاہور قلندرز کے 6، کراچی کنگز کے 3 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

12 رکنی ٹیم آف دا پی ایس ایل 2020 کی بیٹنگ آرڈر کے مطابق ترتیب کچھ یوں ہے۔

بابراعظم(کراچی کنگز)، کرس لن (لاہور قلندرز)، ایلکس ہیلز(کراچی کنگز)، حیدر علی (پشاور زلمی)، محمد حفیظ (لاہور قلندرز)، شاداب خان ( کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ)، بین ڈنک، وکٹ کیپر (لاہور قلندرز)، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز)، محمد عامر(کراچی کنگز)، شاہین شاہ آفریدی(لاہور قلندرز)، محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) شامل ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے فخر زمان کو بطور 12واں کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم وہ واحد کھلاڑی ہیں جو گزشتہ سال بھی ٹیم آف دا پی ایس ایل کا حصہ تھے کیونکہ انہوں نے 2019 میں 30.45 کی اوسط اور 115.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 335 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں