8

وزیراعظم کی خواہش پر پی ٹی وی کا ایک اور ترک ڈراما نشر کرنے کا اعلان

ترکی کے ڈرامے’دیریلیش ارطغرل’ کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمہ کرکے ’ارطغرل غازی’ کے نام سے نشر کیا جارہا ہے جس نے پاکستانی عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔

اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا گیا اور ان دنوں اس ڈرامے کا دوسرا سیزن نشر کیا جارہا ہے۔

اب وزیراعظم عمران خان ہی کی خواہش پر پی ٹی وی پر ایک اور ترک ڈرامے ‘یونس امرے’ کو اردو زبان میں ترجمہ کرکے نشر کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں