6

کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کمشنر کراچی نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نوٹیفیکشن جاری کردیں۔

جنوبی، شرقی، وسطی، غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نو ٹی فکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں