6

منشیات کے استعمال کا الزام، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

ممبئی: بھارت کی انسداد منشیات فورس نے مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منشیات کیس کی تفتیش کے حوالے سے بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نےصبح ممبئی میں واقع بھارتی اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

این سی بی افسران نے بھارتی سنگھ اور اُن کے شوہر لنباچیا سے منشیات کے حوالے سے صرف پوچھ گچھ کی جبکہ گھر کی تلاشی بھی لی تھی۔

بھارتی میڈیا کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ بھارتی سنگھ اور اُن کے شوہر پر منشیات خریدنے اور استعمال کا الزام ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھاپے کے دوران اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر سے کم مقدار میں منشیات بھی ملی، جسے اہلکاروں نے قبضے میں لے کر دونوں سے تفتیش کی۔

این سی بی ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران اعتراف کیا گیا جس کے بعد اب بھارتی سنگھ اور اُن کے شوہر کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے، اب اُن سے مزید تفتیش کے لیے عدالت میں پیش کر کے جوڈیشل ریمانڈ مانگا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں