8

اسرائیلی میڈیا کا وزیراعظم نیتن یاہو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا دعویٰ

ریاض: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو، موساد کے چیف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ غیر اعلانیہ طور پر سعودی عرب پہنچے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

اسرائیلی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا اس غیر اعلانیہ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے جو اس وقت یورپ اور مشرق وسطیٰ کے 8 ممالک کے دورے پر ہیں۔

پانچ گھنٹے پر محیط اسرائیل اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کی ملاقات تبوک کے شہر نیوم میں ہوئی۔ اس سے کئی گھنٹے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ولی عہد سے ملاقات میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پروازوں کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24 ڈاٹ کام‘ پر تل ابیب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی جیٹ طیارے گلف اسٹریم IV کی  5 بجکر 40 منٹ پر پرواز بھرنے اور سعودی شہر نیوم میں لینڈنگ اور 5 گھنٹے بعد اسی راستے سے تل ابیب واپسی کا ڈیٹا موجود ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے حوالے سے اسرائیل، سعودی عرب اور امریکا کی جانب سے نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں