5

کامران اکمل کے بعد آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار

کراچی: پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کی عدم دستیابی کے بعد لنکن پریمیر انتظامیہ کو ایک اور دھجکا لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے آصف علی  قائد اعظم ٹرافی میں نادرن کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے لنکا پریمیئر لیگ کے بجائے ٹرافی میچز کھیلنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف علی  کا جافنا سٹالینز کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

بلے باز نے ذاتی مصروفیات کی بناپر لیگ میں نہ کھیلنے کے فیصلے سے جافنا سٹالینز کو آگاہ کردیا یے۔ آصف علی ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے کراچی میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دے کر ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں