7

فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

کراچی: معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔

علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔ اداکار فیروز خان اور علیزہ فاطمہ نے 2 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان فیروز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں