7

کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی کی جانب سے نت نئے عالم یریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو ایک اور عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا۔

مایہ ناز بلے باز نے آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں 63 رنز کی اننگز کے دوران کیریئر کی 60ویں نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 12ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔تحریر جاری ہے‎

انہوں نے 242ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اور اس طرح اس سے قبل اس اعزاز کے مالک سچن ٹنڈولکر سے 59 کم اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں