11

چین نے دنیا کا طاقتور ترین ”سپر کوانٹم کمپیوٹر“ ایجاد کرلیا

بیجنگ: کوانٹم کمپیوٹنگ کے چینی ماہرین نے دنیا کے سب سے طاقتور کوانٹم کمپیوٹر کا پروٹوٹائپ بنالیا ہے جسے ”جیوژانگ“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کے مقابلے میں 100 ٹریلین (ایک لاکھ ارب) گنا طاقتور ہے جبکہ موجودہ طاقتور ترین کوانٹم کمپیوٹر ”گوگل سائیکامور“ سے بھی 10 ارب گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔

اس ایجاد کی تفصیلات امریکی تحقیقی مجلے ”سائنس“ کے تازہ ترین شمارے میں شائع ہوئی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ مذکورہ چینی ”کوانٹم سپر کمپیوٹر“ کے دعوے کو اسی شعبے کے غیر جانبدار ماہرین نے بھی مستند قرار دے دیا ہے۔ البتہ چینی ماہرین نے اپنے مقالے میں محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے، اپنے کارنامے کو ”کوانٹم کمپیوٹیشنل ایڈوانٹیج“ لکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں