10

کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے فوڈ ایجنسی کا کہنا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے نومبر میں غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور وہ تقریباً 6 سال کی اعلیٰ ترین سطح پر آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تجارت کی جانے والی خورونوش کی اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں خاص طور پر 45 ممالک پر اضافی دباؤ ہے جنہیں اپنی عوام کی خوراک کے لیے بیرونی مدد کی ضرورت ہے۔

ایف اے او فوڈ پرائز انڈیکس نے رواں ماہ کے دوران اوسطاً 105 پوائنٹس حاصل کیے جو اکتوبر کے مقابلے میں 3.9 فیصد اور ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں