9

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مساجد حملے میں انٹیلی جنس ناکامی پر معافی مانگ لی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کی 800 صفحات پر مشتمل  تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ آور نے کئی چیزیں یوٹیوب سے سیکھیں جب کہ ملک میں اسلامی انتہا پسندی پر تو نظر رکھی گئی لیکن انٹیلی جنس اداروں نے دائیں بازو کی انتہا پسندی کو نظر انداز کردیا۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 51 نمازیوں کی شہادت کے واقعے سے متعلق تفتیشی رپورٹ رائل کميشن نے جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں انٹیلی جنس کی کوتاہی کو تسلیم کیا گیا ہے اور دہشت گرد کے یوٹیوب سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اسلحہ جاری کرنے کے نظام کے نقائص کی بھی نشاہدی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں