6

مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ؛ کارکنوں کی آمد جاری

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے اور مقدمات کے اندراج کے باوجود مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ آج ہورہا ہے۔

اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج مینار پاکستان پر ہورہا ہے، بلاول بھٹو زرداری ، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور دیگر پی ڈی ایم رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے قافلے پہنچ رہے ہیں۔

جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کی تصاویر والے فلیکسز آویزاں کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں قائدین کیلئے80 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں روشنی اور بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے بھی انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

ملک بھر سے سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مینار پاکستان گراونڈ میں داخلے کے لئے 5 دروازے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک دروازہ وی وی آئی پیز کے لئے مختص کیا گیا ہے، خواتین کے لئے بھی الگ داخلے کا راستہ اور انکلوژر بنایا جا رہا ہے۔ جلسے کی سیکیورٹی انصار الاسلام کے رضاکاروں اور شیر جوان فورس کے حوالے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں