5

سجاد علی کا 35 سال پرانا گیت ’ دھواں‘ صارفین کو ایک بار پھر بھا گیا

کراچی: مقبول ترین گلوکار سجاد علی کا مشہور زمانہ گیت ’’ دھواں ‘‘ 35 سال بعد صارفین کو پھر سے بھا گیا۔

گلوکار سجاد علی کا 1986ء میں ریلیز ہونے والا گیت ’دھواں‘ اپنے دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا اور اُن کے کیریئر کے بہترین گیتوں میں شمار کیا جاتا تھا لیکن اب نئے انداز کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس گیت نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

ایک برانڈ کی جانب سے ماضی کے مشہور گیتوں کو ری مکس کرکے پیش کیا جا رہا ہے اس بار ماضی کا گیت ’دھواں‘ بھی نئے ورژن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں اس بار بھی سجاد علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ماضی کا وہ گیت پھر گا رہا ہوں جو میں نے 35 سال قبل گایا تھا لیکن اس بار یہ گیت موجودہ دور کے میوزک کے ساتھ پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں