8

مہوش حیات کے بعد حمزہ علی عباسی کا بھی تمام چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ملک میں تمام چڑیا گھر فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کہہ چکا ہے کہ چڑیا گھر جانوروں کے حراستی مراکز ہیں، جانوروں کو عوامی تفریح کے لیے قید کرنا انتہائی برا اور ظالمانہ عمل ہے لہذا پاکستان کے پاس دنیا میں عزت کمانے اور اللہ کو خوش کرنے کا ایک موقع ہے کہ تمام جانوروں کو رہا کرکے ملک میں تمام چڑیا گھروں کو بند کردیا جائے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر آپ لوگ میری بات سے متفق ہیں تو ان کی آواز بنیں جو خود اپنے لیے بول نہیں سکتے، لہذا کا ہیش ٹیگ زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

چند روز قبل مہوش حیات نے یہ چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جانوروں کے معاملے پر کسی غیرملکی شخصیت کی مداخلت ہمارے لیے شرم ناک بات ہے، درحقیقت جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں جہاں جانوروں کے ساتھ بد سلوکی ہو وہاں کی انتظامیہ فوری طور پر ایسے چڑیا گھر بند کردے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں