6

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کا بادشاہی مسجد کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور جمعہ نماز بھی ادا کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان جمعہ نماز سے پہلے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش کے لیے احکامات جاری فرما چکے ہیں اس کے لیے امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد اور دیگر متعلقہ افسران سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نئے کاروبار کرنے اور کنسٹرکشن کی مد میں متوسط طبقے کے لیے آسان شرائط پر قرضے دینے کی سکیم کا اجراء کیا ہے۔
سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کرونا کے دوران 12سو ارب روپے کے پیکج دیے ہیں اور عوام میں رقوم تقسیم کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لیے خصوصی ٹیرف بھی دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کی انڈسٹری میں کرونا کے باوجود ترقی دیکھنے میں آئی۔
انھوں نے کہا کہ جمعہ کا دں بابرکت دں ہے ۔آج ہزاروں لوگ بادشاہی مسجد میں نماز جمہ ادا کرنے کی غرض سے تشریف فرما ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج سب ملکر دعا کریں کہ اللہ پاک پاکستان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں