13

ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 450 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 81 روپے اضافے سے 96 ہزار 398 روپے ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی اور سونا 1880 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی تھی، اسی طرح دس گرام کی قیمت 81 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 317 تک پہنچ گئی تھی۔

جمعے کے روز متحدہ عرب امارات میں ایک ملی گرام سونے کی قیمت 22 فلس تک پہنچ گئی تھی جبکہ پاکستان میں ایک گرام اور ایک ملی گرام سونا 9691 اور 9 روپے 69 پیسے کا ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں