7

بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، بابراعظم کی عدم دستیابی کے باعث اسکواڈ کے  نائب کپتان محمد رضوان ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہ کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33ویں کپتان ہوں گے۔

ٹور سلیکشن کمیٹی نے اوپنر عمران بٹ کو 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔عمران بٹ کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد رضوان (پہلے ٹیسٹ کیلیے کپتان)، سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں