6

زلفی بخاری 100 پاکستانی پرکشش افراد کی فہرست میں واحد سیاستدان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانی اور برطانوی نژاد کاروباری شخص زلفی بخاری ملک کے 100 پرکشش افراد میں شامل واحد سیاستدان ہیں۔

زلفی بخاری کو ملٹی نیشنل پاکستانی فیشن میگزین ‘ہیلو‘ نے اپنی سالانہ 100 پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ہیلو میگزین سال کے اختتام پر فیشن، شوبز، ٹی وی، ماڈلنگ، سیاست اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے 100 بہترین افراد کو پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔

فیشن میگزین کی جانب سے سال 2020 کی جاری کردہ ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں 40 سالہ زلفی بخاری واحد سیاستدان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں