5

بے نظیر بھٹو برسی، پی ڈی ایم کا گڑھی خدا بخش میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ

کراچی: سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی، اس موقع پر تعزیتی جلسہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقد ۔ جس سے بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین آج بھٹو ہاوس، نوڈیرو سے گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر بھٹو کے مزار پہنچے ہیں جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے تاہم طبعیت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم شرکت پر ان کا بھی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔

24 دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی اور آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں