7

چین ؛ کورونا سے متعلق سب سے پہلے خبر دینے والی خاتون صحافی کو 4 سال قید

بیجنگ: چین میں کورونا سے متعلق خبریں بریک کرنے اور سست ردعمل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی 37 سالہ خاتون صحافی ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 37 سالہ خاتون ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، خاتون صحافی پر اپنی خبروں کے ذریعے تنازعات کو ہوا دینے اور بدامنی پیدا کرنے کا الزام تھا۔

خاتون صحافی نے گزشتہ برس فروری میں ہی ایک پُراسرار وائرس کے پھیلاؤ کا انکشاف کیا تھا اور ان کی تحقیقاتی رپورٹس سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھیں جن میں حکومتی سست ردعمل پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں