7

فواد چوہدری کی فیملی کے ہمراہ ’ارطغرل‘ کے بیٹے ’عثمان بے‘کیساتھ تصویر وائرل

ریوا: وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی فیملی کے ہمراہ ارطغرل غازی کے بیٹے کا کردار اداکرنے والے اداکار براک اوزچیویت المعروف عثمان بے کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق فواد چوہدری حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے تاریخی ڈراما سیریل ’’کورولوش عثمان‘‘ کے سیٹ پر ڈرامے کے ہیرو عثمان بے سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ تصویر میں فواد چوہدری بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’’کورولوش عثمان‘‘ سپر ہٹ ترک سیریز ’’دیریلش ارطغرل‘‘ کا سیکوئل ہے۔ اس سیریز کو پاکستان میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے اردو میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔ عثمان بے ارطغرل غازی کے بیٹے ہیں۔ ’’دیریلش ارطغرل‘‘ میں  ارطغرل غازی کی زندگی سے متعلق کہانی بیان کی گئی ہے جب کہ ’’کورولوش عثمان‘‘ میں ان کے بیٹے عثمان بے کی زندگی کے احوال کو بتایا گیا ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی ہیں۔

ٹی وی سیریز ’’کورولوش عثمان‘‘ میں ترک اداکار براک اوزچیویت نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں اوزگے تورر (بالا ہاتون) سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں