59

کورونا کی نئی قسم بے قابو ؛ برطانیہ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن

لندن: برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی نئے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم نے عام شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں متاثر کیا ہے جس میں نوجوان بھی شامل ہیں اس لیے نئی پابندیوں کے دوران تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔

سخت لاک ڈاؤن کے دوران عام شہریوں کو صرف بہت ضروری کاموں جیسے کام پر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ وفاق سے قبل ہی برطانیہ کی علاقائی حکومتیں بھی ایسے ہی سخت اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔

برطانیہ اور جنوبی افریقا میں گزشتہ ماہ ایک نئی قسم کے کورونا وائرس کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ اس کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کورونا کی نئی قسم بے قابو ؛ برطانیہ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں