6

نورا فتیحی سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور کیساتھ شادی کی خواہشمند

مبئی: کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ ڈانسر نورافتیحی نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے 4 سالہ بیٹے تیمور علی خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

نورا فتیحی نے کرینہ کپور کے آن لائن شو ’’وہاٹ وومن وانٹ‘‘میں شرکت کی۔ جہاں کرینہ کپور نے نورا سے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان نورا فتیحی کے رقص کے مداح ہیں۔ جس پر نورا نے کرینہ کپور کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ وہ سیف اور کرینہ کے 4 سالہ بیٹے تیمور کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں۔

نورا فتیحی نے کہا جب تیمور بڑا ہوجائے گا تو ہم میری اور تیمور کے منگنی یا شادی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ نورا کی بات پر کرینہ کپور ہنس پڑیں اور کہا تیمور اس وقت چار سال کا ہے شاید تمہیں بہت انتظار کرنا پڑے گا۔ نورا نے بھی ہنس کر جواب دیا کوئی بات نہیں میں انتظار کرلوں گی۔

واضح رہے کہ اسی انٹرویو میں نورا فتیحی نے کرینہ کپور کو اپنے کیریئر کی ابتدا میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا جب وہ کینیڈا سے بھارت شفٹ ہوئی تھیں تو لوگوں کا رویہ ان کے ساتھ بہت برا تھا یہاں تک کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گھر واپس جانے کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں